شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)سابق سروس مین نے پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے انتخا بات میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے سابق سروس مین وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار چوہدری افتخار احمد کسانہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صدر کے عہدہ کیلئے تین امیدواروں میاں عبدالسعید، رانا زاہد محمود خان اور چوہدری افتخار احمد کسانہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کی توقع ہے ۔