گجرات (نمائندہ جنگ) سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگوائی جائیں، 31اکتوبر کے بعد بغیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ارشد مجید، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔