• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،مجالس اورماتمی جلوسوں کے سلسلہ میں متبادل راستوں کی فراہمی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) محرم الحرام کے تمام ایا م میں مجالس اورمرکزی ماتمی جلوسوں کے سلسلہ میں شہریوں کوٹریفک کیلئے متبادل راستوں کی فراہمی کردی گئی ہے۔  6ویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے روٹس کیلئے آغاز پروگرام سے اختتام تک متعلقہ شاہراہوں کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھاجائیگاجن میں مین سید نگری بازار ،مین جی ٹی روڈ پر لاہوری دروازہ کٹ تا فاروق شہید کٹ اور مین گیٹ پولیس لائن سیالکوٹ روڈ تا سیالکوٹی پھاٹک کی طرف شاہراہیں شامل ہیں۔گلی کھٹیکاں علاقہ تھانہ کوتوالی سے بر آمد ہونیوالے جلوس بیری والا چوک ، تھانے والا چوک ، سید نگری بازار سے ہوتا ہوا فلائی اوور کے نیچے جی ٹی روڈ کراس کر کے آٹو مارکیٹ کی طرف گزرتا ہوا کوٹھی سید قلندر حسین شاہ علاقہ تھانہ سول لائن پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ شہریوں کومتبادل راستوں کی فراہمی کی غرض سے سید نگری بازار کیلئے سرکلر روڈ بطور متبادل روڈ استعمال ہو گا اور مین جی ٹی روڈ کنگنی والا سے آنے والے ٹریفک پرانا تھانہ سبزی منڈی کٹ سے حیدری انڈر پاس یا سٹی فلائی اوور استعمال کر سکے گی۔ جنرل بس اسٹینڈ سے آنے والی ٹریفک سٹی فلائی اوور یا ڈیوڑھا پھاٹک کی جانب متبادل راستہ اختیار کر سکے گی ۔ سیالکوٹ بائی پاس سے آنے والی ٹریفک تحصیل چوک پسرور روڈ کو اپنا متبادل روڈ استعمال کر یگی۔ 
تازہ ترین