گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سٹی ڈویژن پولیس نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد جواد طارق کی زیر قیادت شہر میں فلیگ مارچ کیا ۔فلیگ مارچ میںسٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز ، سٹی ٹریفک پولیس (وارڈنز ) کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ماڈل ٹاؤن سے شروع ہونے والا یہ فلیگ مارچ گول مارکیٹ، شیش محل چوک، گلستان معرفت، جناح روڈ، کالج روڈ، گرجاکھی د روازہ، گھنٹہ گھر، باغبانپورہ چوک، مدنی چوک، نیائیں چوک، فاروق اعظم چوک، کچا کھیالی دورازہ، شیراں والا باغ اور جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا واپس تھانہ ماڈل ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔