بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کرلی،پولیس نےبینک کےسکیورٹی گارڈ کوبھی شامل تفتیش کر لیا،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے ملازم ثمر حسین کی 6ماہ قبل عافیہ سے شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز گھریلوجھگڑے پر طیش میں آکر ثمرحسین نےبینک کے سکیورٹی گارڈ سےمبینہ طور پر پستول چھین لیا اورگھرآکر اپنی بیوی عافیہ پر فائرنگ کردی جس سے عافیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، بعدازاں ملزم ثمرحسین نے اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکومار لی۔ اطلاع پر پولیس تھانہ کوتوالی موقع پرپہنچ گئی اور میاں بیوی کی لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیسذرائع کاکہناہے کہ وہ بینک کے سکیورٹی گارڈ سے بھی تفتیش کررہے ہیں ۔