حیدر آبادکے سول اسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کار خاتون خود کو اسپتال کی ملازمہ ظاہر کر کے بچے کو ساتھ لے گئی۔
مٹیاری سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ اغوا کرنے والی خاتون نے اپنا تعلق اسپتال کے عملے سے بتایا اور دادی کو دکھانے کے بہانے بچہ لے کر رفو چکر ہوگئی۔
نومولود بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں تین خواتین کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔