گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہراورنواح کے مختلف علاقوں میں لال مرچ میں مختلف کیمیکل ملائے جانے سے شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ،مرچ کا کاروبار کرنے والے تاجر مرچوں کو کڑوا بنانے کیلئے اس میں مختلف قسم کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جس سے مرچ کڑوی ہو جاتی ہے اور اس مرچ کو مختلف خود ساختہ کمپنیوں کا نام دے کر اسے مہنگے داموں فروخت کیاجارہا ہے۔