• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 14 اکتوبر سے جمع ہونگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 25مخصوص نشستوں پر امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن و ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل سعدیہ مہر کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کونسل ملتان کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں 14اور 15اکتوبر 2016کو ریٹرنگ آفیسر کے دفتر نزد ایم ڈی اے چوک صبح 8بجے سے شام 4بجے تک وصول کی جائیں گی واضح رہے کہ ضلع کونسل ملتان کی 25مخصوص نشستوں میں خواتین کوٹہ کی 15، لیبر /ورکر کی 3، اقلیت کی 5جبکہ یوتھ اور ٹیکنوکریٹ کی 1,1سیٹ شامل ہے۔  
تازہ ترین