• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں افسران کے درمیان چپقلش دور کرنے کیلئےاقدامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار نے کمپنی میں افسران کے درمیان چپقلش دور کرنے کیلئے سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی کو ورکشاپ منیجر کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کردیئےہیں بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں افسران کے درمیان چپقلش بڑھنے کے باعث شہر میں صفائی کے انتظامات متاثر ہو رہے تھے اور اکثر اوقات افسران ایم ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کی پیروی نہیں کرتے تھے ایم ڈی ویسٹ مینجمٹ کمپنی احمد شہریار نے کمپنی کے حالات بہتر کرنے اور افسران کو راضی کرنے کیلئے سینئر منیجر آپریشن کو ورکشاپ منیجر کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ 
تازہ ترین