شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خرم بشیر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ تعلیم کے افسروں کی غفلت کی بناء پر سرکاری سکولوں میں چھاپوں کے دوران ٹیچروں کی غیر حاضریوں کے بارے میں رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران سکولوں کے معائنہ کے دوران مجموعی طور پر 92ٹیچر غیر حاضر پائے گئے جن میں خواتین اور مرد ٹیچرز بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کے 17ملازم بھی غیر حاضر پائے گئے جن میں نائب قاصد، مالی، کلرک، چوکیدار ، بلاوی اور سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔