• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ نے ہاکی والوں سے قرضہ واپس مانگ لیا

Cricket Board Asks Hockey Federation To Return The Loan
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 2003 میں دیا جانے والا ایک کروڑ روپے کا قرضہ واپس مانگ لیاہے۔ بورڈ نے پی ایچ ایف کو قابل واپسی قرضہ دیا تھا، جو کئی مرتبہ خط لکھنے کے باوجود ابھی تک واپس نہیں کئے گئے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء نے 16سال پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے دئے تھے، جواب پی سی بی کو یاد آگئے، پی سی بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر ایک کرور واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے رقم معاف کرنے یا گرانٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو پیسے دینے کے پابند ہیں۔پی سی بی غریب ادارہ نہیں،انہیں ایک کروڑ سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہاکی فیڈریشن کو فرق ضرور پڑتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکر نے واضح کر دیا کہ پی سی بی کے ساتھ جو بھی معاملات ہیں انہیں جلدی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کھیل امن کا پیغام دیتے ہیں،لیکن حکومتوں کی اپنی سمت ہوتی ہے اور ہم انکے تابع ہیں۔
تازہ ترین