روس میں ورلڈ گریپلنگ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر آنے والے فرقان پہلوان کا ملتان میں شاندار استقبال کیا گیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے فرقان پہلوان سمیت 8پاکستانی پہلوانوں نے روس کے شہر بیلا میں والی ورلڈ گریپلنگ ریسلنگ چیمپئن شپ حصہ لیا تھا۔
محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے پہلوان فرقان خان نے سخت مقا بلے کیے اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
فرقان خان اپنے آبائی شہر ملتان پہنچا تو پولیس افسران، اہلکاروں اور عزیز و اقارب نے شاندار استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
فرقان پہلوان کہنا تھا کہ وہ ایمپائر کے غلط فیصلوں کی وجہ سے گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا۔میں مقابلے میں اچھی کارکردگی پیش کررہا تھا لیکن ایمپائروں نے غلط فیصلے دیئے ۔
ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقان پر فخر ہے جس نے مختلف ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈپارٹمنٹ کا نام بھی روشن کیا۔
فرقان پہلوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ سنگاپور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل لے کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔