کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کے کلاسیفیکشن میچ میں تائیوان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ اتوار کو بنکاک میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں تائیوان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ تائیوان کو میچ کے پہلے ہاف میں تین ،ایک کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں قومی خواتین ہاکی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے حریف ٹیم مزید ایک گول داغ سکی۔ پاکستان کے لئے میچ کا واحد گول پہلے ہاف میں امبرین ارشد نے اسکور کیا۔ پی ایچ ایف ویمن ونگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کا تین سال کے طویل عرصے بعد پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا اس لئے نتائج اطمینان بخش ہیں۔