لندن میں موجود شیخ رشید کی طاہر القادری سے بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کے حوالے سے طاہر القادری نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر القادری نے لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر نہیں کی ہے۔ شیخ رشید نے طاہر القادری کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیش کش کی ،جس پر غور کےلیے عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید وقت مانگ لیاہے۔