گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس گجرات نے ماہ ستمبر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7910گاڑیوں کے چالان کرکے ڈرائیورز پر27لاکھ2ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کر دیا ،ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دورا ن موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں، ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔