• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،ڈرائیور نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے ڈرائیور نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی، کچہری چوک میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ملک عدنان نے معمولی حادثہ ہونے پر بس ڈرائیور مدثر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی مدثر کے اہل خانہ نے بتایا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پورے خاندان سمیت احتجاج کریں گے،  پولیس ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈرائیور مدثر اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے درمیان صلح کروا دی گئی ہے، متاثرہ خاندان نے ڈی ایس پی ملک عدنان کو معاف کر دیا ہے۔ 
تازہ ترین