قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید جونیئر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ، ٹیم کا اعلان کسی بھی وقتکیا جا سکتا ہے ۔
پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز لاہور میں کھیلی جا رہی ہے، جو کھلاڑیوں کے لئے ٹرائیلز کی حیثیت رکھتی ہے۔
سینئر ٹیم نے20 اکتوبر سے ایشین ہاکی چیمپئن شپ جبکہ جونیئر ٹیم نے 31 اکتوبر سے جوہر کپ میں حصہ لینا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے سربراہ رشید جونیئر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کھیلنے والے تین کھلاڑیوں کو بھی زیر غور لایا گیا ہے۔