عمران خان کو ایک اور دھچکاپہنچا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری جہانگیر ترین اور شیخ رشید سے ملے بغیر ہی کینیڈا چلے گئے،پاکستان عوامی تحریک نے عمران خان کے دھرنے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو منانے کے لیے لندن پہنچے تھے تاہم ان کے لندن میں قدم رکھنے سے قبل ہی ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا چلے گئے۔
عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق لندن میں قیام کے دوران طاہرالقادری کی کسی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، صرف شیخ رشید کا ان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق طاہرالقادری 21 اکتوبر کو کینیڈا سے لندن واپسی کے بعد قصاص تحریک کے تیسرے مرحلے کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق طاہر القادری عمران خان کے گذشتہ دنوں کے ریمارکس پر ان سے ناراض ہیں۔