کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرحد اسپورٹس اور شہید جمیل کلب آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیراہتمام جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شہید جمیل فٹ بال کلب نے ینگ جمال لانڈھی کو 3-0سے جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں سرحد اسپورٹس نے اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی اقبال جونیئر بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر محمد علی بلوچ، ممتاز شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عزیز پاشا، شوکت حسین اور فرید طوفان نے انجام دیئے۔