گجرات (نمائندہ جنگ) ایک کروڑ سے زائد تاوان وصول کرنے والے پولیس چوکی انچارج کو گرفتار کر کے نوکری سے فارغ کر دیا گیا، تھانہ بی ڈویژن گجرات کی پولیس چوکی شاہدولہ کا انچارج شعیب شاہ اے ایس آئی نے نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شعیب شاہ نے پرائیوٹ 12 افراد کا گینگ بنا رکھا تھا، یہ افراد پولیس وردیاں پہن کر شہریوں کو اغواء کرتے اور تاوان وصول کر کے چھوڑ دیتے، ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم سے 20 لاکھ روپے نقدی، ناجائز اسلحہ اور 10 کلو چرس بھی برآمد ہوئی ہے،ملزم شعیب شاہ نے دوران تفتیش تھانہ سول لائن گجرات کے ایس ایچ او ناصر بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔