گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ریجن میں سردیوں کے دوران سوئی گیس کا نظام بہتر بنانے کیلئے ایل این جی گیس کی بھاری کھیپ کا بندوبست کیاجارہا ہے بتایاجاتا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن کو کم و بیش چار سو ملین مکعب فٹ گیس روزانہ درکار ہوتی ہے جس سے فیکٹریوں ، کارخانوں اور دیگر کاروباری اداروں کے علاوہ گھریلو صارفین کو گیس مکمل سپلائی ہوسکتی ہے مگر گوجرانوالہ میں موسم سرما کے دوران ایک سو پچاس ملین مکعب فٹ کے قریب گیس ملاکرتی ہے جسکی وجہ سے فیکٹریاں کارخانے بند ہونے کے باوجود گھریلو صارفین کی اکثریت کے چولہے بھی صبح و شام ٹھنڈے رہتے تھے سوئی گیس ذرائع کے مطابق حکومت اس مرتبہ ایل این جی گیس بھاری مقدار میں در آمد کر رہی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کا مسئلہ درپیش نہ ہو علاوہ ازیں فیکٹریوں ، کارخانوں کو بھی گیس سپلائی جاری رکھنے کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔