امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا طوفان آئے گا۔ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
منصورہ لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین کےعلاقوں میں گیس کی سپلائی کے لیے عوام پر 27ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
ہوشربامہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کی بجائے حکمران مہنگائی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔