• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9اور 10محرم پر سکیورٹی سخت،ملتان سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر ،نمائندگان جنگ ) ملک بھر میں 9 اور 10محرم پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ،فوج اور رینجرز نے بھی فرائض سنبھال لئے،ملتان ،  لودھراں ،کہروڑ پکا ،لیہ ،کروڑ لعل عیسن،رحیم یار خان سمیت کئی شہروں  میں ڈبل سواری اور  اسلحہ کی نما ئش ، ہو ائی فا ئر نگ اور لا ئو ڈ سپیکر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،ماتمی جلوسوں کے روٹس پر  سکیورٹی فورسز نے فلیگ مارچ کیا  جبکہ  آج سے دو روز کیلئے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کرنیکا  فیصلہ کیا گیا ہے ، تفصیل کے مطابق ڈسٹر کٹ کو آرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے محر م الحرا م کے سلسلے میں سکیو رٹی یقینی بنا نے کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نا فذ کر دی ہے ۔جس کے تحت 9 اور10 محر م الحرا م پر موٹر سا ئیکل کی ڈ بل سو ار ی پر پا بند ی عا ئد کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نما ئش ، ہو ائی فا ئر نگ اور لا ئو ڈ سپیکر چلا نے پر بھی بین لگا دیا گیا ہے ۔دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت مذہبی تقار یر ، اجتما ع کر نے اور ریلی نکا لنے پر بھی سخت پا بند ی عا ئد ہوگی ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآ رڈی نیشن آفیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے گز شتہ رو ز سی پی او ملتا ن احسن یو نس کے ہمرا ہ جلالپور پیر وا لا ،شجا ع آ باد اور شہر ی علا قو ں کا دو ر ہ کیا اورما تمی جلوس کے روٹس اور اما م با ر گا ہو ں پر سکیورٹی انتظا ما ت چیک کئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے شہربھر میں 2 سو سے زائد سکیورٹی کیمرے نصب کئے ہیں جو کہ ما تمی جلو سو ں کے رو ٹس اور اما م بار گا ہوں کی ما نیٹر نگ کے کا م آ ئیں گے ۔ اس سلسلے میں ڈ ی سی او آ فس میں خصوصی کنٹرو ل رو م بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ملک کے مختلف شہروں میں محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظرکومبنگ آپریشن کیا گیا جبکہ امن وامان قائم رکھنے کے لئے پولیس اورسکیورٹی اداروں نے  فلیگ مارچ بھی کیا ۔لودھراںمیں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظرضلع بھرمیں کومبنگ آپریشن کیا گیا،آپریشن میں پولیس ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران 175افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔ علی پور،سیت پور ،کوٹ ادو میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیاجبکہ  ماتمی جلوسوں کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیالیہ ،ڈیرہ غازیخانمیں بھی  نو اور دس محرم الحرام کے روز فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ بہاولپور  اور رحیم یار خان سےنمائندگان  کے مطابق وفاقی حکومت نےسکیورٹی  خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔بہاولپورمیں بھی  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ضلع بھرمیں نویں اور دسویں محرم الحرام کو142جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے13حساس قراراور110مجالس جن میں سے 5حساس قرار دی گئی ہیں۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں نو اور دس محرم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔ پاک فوج کی دو کمپنیاں پہنچ گئی ہیں ۔ رینجرز کی دو کمپنیوں کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں ۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دس محرم کو مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے دوران موبائل فون سروس کی معطلی کیلئے بھی سفارش کی گئی ہے، قبائلی علاقوں میں بی ایم پی اور بلوچ لیوی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گی،علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں حساسیت کے پیش نظر یوم عاشورہ کے موقع پر 28موبائل جیمرز ، سراغ رساں کتوں اور حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ،ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پاک آرمی کی 9اور رینجرز کی دس کمپنیاں فرائض سر انجام دیں گی جن میں ڈی جی خان میں پاک آرمی کی دو کمپنیاں ، رینجرزکی دو کمپنیاں، لیہ میں پاک آرمی کی  دوکمپنیاں ، رینجرز کی ایک کمپنی، مظفرگڑھ میں پاک آرمی کی تین کمپنیاں، رینجرزکی 5کمپنیاں، راجن پور میں پاک آرمی  کی دو کمپنیاں، رینجرز کی دو کمپنیاں تعینات کی جائیں گی ،گوجرانوالہ میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کے راستوں پر سخت سیکورٹی اقدمات کیے گئے ہیں ۔سرگودھا میں محر م الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے پولیس نے فلیگ ما ر چ کیا ۔ادھر بھکر میں بھی پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔روہڑ ی میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے ،گئے سکیورٹی کے پیش نظرروہڑی شہر بھر کے تمام بازار اور مارکیٹ بند ہیں ۔ روہڑی میں درمیانی شب کربلا معلی کا تاریخی تعزیہ برآمد ہوگا،روہڑی کے تاریخی جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔خیرپور میں یوم عاشور کے تاریخی ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ۔شہر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی سی اور ایس پی آفیس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے۔ضلع بھر میں ایک ہزار رینجرز اور 5ہزار پولیس فورس سکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے۔  
تازہ ترین