• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج، ملتان 57.13 ،بہاولپور ،52.35،ڈیرہ بورڈ میں56.80فیصد امیدوار کامیاب

ملتان،ڈیرہ غازیخان ،بہاولپور(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ،سٹی رپورٹر)تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا  ، ملتان 57.13 ،بہاولپور ،52.35،ڈیرہ بورڈ میں56.80فیصد امیدوار کامیاب  ہوئے ،ملتان بورڈ 54ہزار827، بہاولپور 40ہزار 342اور ڈیرہ غازیخان بورڈ   کے زیر اہتمام   35 ہزار 775 امیدواروں نے امتحانات  میں شرکت کی  تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتا ن نے انٹرپارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2016ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کے مطابق امتحان میں کل 54ہزار827امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 31ہزار323پاس اور 23ہزار504امیدوار فیل ہوگئےامتحان کا نتیجہ 57.13فیصد رہا ۔نتائج کے مطابق امتحان میں طلبا کی کامیابی کی شرح  51.53فیصد اور طالبات کی کامیابی کی شرح 62.69فیصد رہی  پری میڈیکل گروپ میں 14ہزار535 امیدوار شریک ہوئے جس میں 10ہزار 861پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 73.59فیصد رہا، انجینئرنگ گروپ  میں 11ہزار 184امیدوار شریک ہوئے جس  میں 7ہزار 413کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 66028فیصد رہا،  جنرل سائنس میں 8ہزر 267امیدوار شریک ہوئے جس  میں تین ہزار 785پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 45.78فیصد رہا ، کامرس گروپ میں دو ہزار 83امیدوار شریک ہوئے جس  میں ایک ہزار 241پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 59.58فیصد رہا،  اخلاقیات گروپ  میں13ہزار 149امیدواروں نے شرکت کی جس میں چار ہزار 704پاس ہوئے  کامیابی کا تناسب 35.77فیصد رہا ، امتحان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پانچ ہزار 609امیدواروں نے شرکت کی جس  میں دو ہزار 319پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 41.34فیصد رہا ،   بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر سالانہ (پارٹ فرسٹ)2016کے نتیجہ کے سلسلہ میں بورڈ آفیسران کی منعقد ہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات محمد اکرم تارڈ نے بتایا کہ اس امتحان میں کل 40342امیدواران شریک ہوئے جن میں سے 21121امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.35 فیصد رہا۔ڈیرہ غازی خان بورڈ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان امتحانات میں مجموعی طورپر 35775طلباء نے داخلہ لیا تھا جس میں سے 34742طلباء وطالبات امتحانات میں حاضر ہوئے ۔اور ان میں 19733طلباوطالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی طورپر کامیابی کا تناسب 56.80فیصد رہا۔ان امتحانات میں ریگولر طلباوطالبات میں سے پری میڈیکل میں 14977طلباوطالبات نے حصہ لیا اور ان میں سے 9908طلباء نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 66.15فیصد رہا۔ریگولر طلباء میں پری انجینئر نگ میں 7640طلباء نے امتحان دیا اور 4677طلباکامیاب ہوئے اور کامیابی کاتناسب 61.22فیصد رہا۔ریگولر طلباء میں سے آرٹس میں 6504طلباء نے امتحان دیا جس میں سے 3088نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 47.48رہا۔جنرل سائنس گروپ میں 2550طلباء نے شرکت کی جس میں سے 813طلباء نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 31.88فیصد رہا۔جبکہ ریگولر طلباء کے کامرس گروپ میں 204طلباوطالبات نے امتحان دیا جس میں سے 71کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 34.80فیصدرہا ۔اسطرح انٹرمیڈیٹ پارٖٹ فسٹ کے نتائج میں ریگولر18483طلباء نے امتحان دیا ور 10541طلباء نے کامیاب حاصل کی اور13392طالبات نے امتحان دیا جس میں سے 8016طالبات کامیاب ہوئیں اس طرح 31875ریگولر طلباء وطالبات نے مجموعی طورپر امتحان دیا اور ان میں سے 18557نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 58.22فیصد رہا۔جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٖٹ فسٹ کے امتحان میں پرائیوٹ طلباء کی آرٹس گروپ میں تعداد 2702رہی جس میں سے 1115طلباوطالبات نے کامیابی حاصل کی اورآرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 41.27فیصد رہا۔کامرس گروپ میں پرائیوٹ طلباو طالبات کی تعداد 165رہی اور اس میں سے 61نے کامیابی حاصل کیا ور اس طرح کامیابی کا تناسب 36.97فیصد رہا۔اس طرح مجموعی طورپر 2867طلباء وطالبات نے پرائیوٹ امتحان دیا جس میں سے 1176طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 41.02فیصد رہا۔ 
تازہ ترین