ملتان(صباح نیوز)ملتان میں موٹاپے کی شکار خاتون غزالہ علاج کیلئے لاہور روانہ،غزالہ کے موٹاپے کی خبرمیڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور علاج کے احکامات دیئے تھے۔موٹاپےکی شکار غزالہ کا وزن 250کلوگرام سے زائد ہے۔ جس کا نشتر ہسپتال میں پانچ مہینے تک علاج جاری رہا تاہم اب غزالہ کی سرجری اور مزید علاج کیلئےمشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے حکم پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ غزالہ نے اپنے علاج کے لئے انتظامات کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔