لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لندن پلان کے پروپیگنڈے کی ہر سطح پر تردید کی جائے ۔ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کے بعد عمران خان کے رشتہ مانگنے سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں دوریاں پائی جارہی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقاتوں سے بھی گریز کیا جائے ۔ رہنمائوں کو یہ بھی ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ لندن پلان کے حوالے سے پرا پیگنڈ ے کا بھرپور جواب دیں اور اس کی ہر سطح پر تردید کی جائے۔