بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن میلادِ مصطفیٰ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس ملتانی گیٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا محمد افضل صابری نے کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی غلام ابو بکر نے کہا کہ وقت کے یزیدوں سے ٹکرانا امام حسین ؓ کی سنت ہے ،صاحبزادہ فیاض احمد اویسی نے کہا کہ جب تک خیر و شر کی جنگ چلتی رہے گی کربلا کی یاد تازہ رہے گی۔ علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی نے کہاکہ واقعہ کربلا سے ہمیں ظلم کے نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ مفتی محمد کاشف ، مفتی مطلوب احمد سعیدی ،پروفیسر ڈاکٹر مفتی حسین احمد مدنی نے بھی خطا ب کیا ، کانفرنس میں مفتی محمد اکبر، مولانا فیاض قاسم، مولانا قاری ذولفقار نقشبندی، مولانا قاضی محمد عابد مہروی، مولانا خلیل احمد مہروی، قاری ریاض احمد گولڑوی، مولانا شفقت رسول اویسی، مولانا قاری ہاشم رضا، مولانا قاری غلام عباس قمر، مولانا غلام یٰسین چشتی، ملک الطاف،ظفر یٰسین و دیگر نے شرکت کی۔