گجرات (نمائندہ جنگ) ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 2 دن کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی، جس کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع بھر میں 200 افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔