ملتان،ڈیرہ غازی خان ، فاضل پور(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ،نامہ نگار)کومبنگ آپریشن کےدوران ملتان ڈیرہ غازی خان ، راجن پورمیں 33افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں یوم عاشور سے قبل پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے ملتان کےمختلف علاقےجن میں جنرل بس سٹینڈ،سیتل ماڑی،تھانہ صدر،مخدوم رشید،بندبوسن،نادرن بائی پاس،تھانہ بی زیڈ،دولت گیٹ،اندرون شہر مڈنائٹ کومبنگ آپریشن میں تیس سےزائدملزمان کوحراست میں لئےجانے کی اطلاعات ہیں جبکہ رات بارہ بجےکےبعدپولیس نےڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ بھی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور فریدی بازار سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن فاروق آفاق نے بتایا کہ مذکورہ افراد کو تفتیش اور پوچھ گوچھ کے بعد شناخت کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دریں اثنا پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر راجن پور سٹی میں جنرل بس سٹینڈ ، گیسٹ ہاؤسز اور بس سٹینڈ سے ملحقہ رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا تا ہم کسی بھی مشکوک شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہ ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں کے 92 اہلکاروں نے حصہ لیا۔