• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سنٹر ملتان کونجی شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے معاملات طے

ملتان(سٹاف رپورٹر) کڈنی سنٹر ملتان کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق نجی کمپنی   انڈس  15 اکتوبر کو سنٹر کے انتظامات سنبھال لے گی بتایا جاتاہے کہ ابتدائی انفراسٹرکچر و دیگر معاملات کے لئے انڈس کمپنی کو حکومت پنجاب کی جانب سے 56 کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے ،15 اکتوبر کو سیکرٹری صحت بھی ملتان آئیں گے اور کڈنی سنٹر کو باقاعدہ طور پر کمپنی کو ہینڈ اوور کریں گے ۔دریں اثناء ترکی سے آئے ہوئے وفد نے نشتر ہسپتال کے دورہ کے بعد گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال اور کڈنی سنٹر کا وزٹ کیا اور ہسپتالوں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور مختلف شعبوں کا وزٹ کیا ۔
تازہ ترین