• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ حفاظتی انتظامات، راولپنڈی میں کارروباری سرگرمیاں شدید متاثر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)عاشورہ کے جلوس کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کے باعث نویں محرم کو راولپنڈی میں کارروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں اور جلوس کے روٹ کے کاروباری مراکز تقریبا بند رہے۔لیاقت باغ،تاج کمپنی،سٹی صدر روڈ ،گنجمنڈی ، کشمیری بازار،ڈینگی کھوئی،سیدپور روڈ،چاندنی چوک ۔ کمرشل مارکیٹ،کمیٹی چوک،وارث خان ،کالج روڈ اور دیگر علاقوں میں کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کے باعث راجہ بازار،موتی بارزار،باڑہ مارکیٹ،نرنکاری بازار،جامع مسجد روڈ اور پرانا قلعہ پر کارروبار متاثر ہوا۔اور پانچ سے دس فیصد دوکانیں ہی کھلی تھیں۔زیادہ تر علاقوں میں گاہکوں کے نہ پہنچنے پر بازار بند ہوگئے۔سمال بزنس چیمبرز کے صدر ذوالفقار کہوٹ اور پیپلز ٹریڈرز سیل کے رہنما نوید کنول نے کہا  ہےکہ جمعرات کو معمول کے مطابق کارروبای مراکز کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نویں محرم کو سیکورٹی انتظامات کے باعث گاہکوں کو مارکیٹوں میں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بازار بند ہوگئے تھے۔ 
تازہ ترین