سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) دسویں محرم الحرام کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے ضروری اقدامات کمل کر لئے گئے ہیں ۔یہ بات ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے جنگ کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے تمام کے تمام 88 بی ایچ یو میں ڈاکٹر سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کو موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ جات سے برآمد ہونے والے جلوسوں میں شامل افراد کی کسی بھی وقت پیدا ہونے والی طبی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔