• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں یوم عاشور پر 2100 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )  آج یوم عاشور    پر ضلع سیالکوٹ سے 100جلوس جبکہ 115 مجالس منعقد کی جائیں گی۔ سیکورٹی برانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس ذرائع کے مطابق دسویں محرم کے موقع پر2100 پولیس اہلکار وں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں جن میں 50 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں  جو جلوس کے داخلی ، خارجی راستوں سمیت امام بارگاہوں اور چھتوں کے علاوہ جلوس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی دیں گے  ۔ سیالکوٹ کا مرکزی جلوس  امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سے برآمد ہوگا اور اڈہ پسروریاں ، علامہ اقبال روڈ ، بڈھی بازار، جند ر بازار، گندم منڈی  سے ہوتا ہوا امام صاحب محلہ میں جاکر اختتام پذیر ہوگا۔ 
تازہ ترین