ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر بجلی ، گیس ، ٹیلی فون، واسا سمیت بنکوں کے واجبات کی ادائیگی سےمتعلق کلیئرنس سرٹیفکیٹ (این او سی ) لازمی قراردیدیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں باقاعدہ نوٹس آویزاں کردیئے گئے ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مذکورہ محکموں کے این اوسی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔