گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) غیر قانونی انڈین چینلز دکھانے والے چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن آج رات 12بجے شروع ہوگا، گوجرانوالہ ریجن میں کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے 6 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے آپریٹرز کا سامان ضبط،لائسنس منسوخ اور ایف آئی آر درج کی جائے گی، اس بات کا اعلان پیمراکے ریجنل منیجر خرم صدیقی نے آر پی او گوجرانوالہ سے ملاقات اورکیبل آپریٹرز سے میٹنگ کے بعد ایک پریس بریفنگ میں کیا۔اس موقع پر ڈپٹی جی ایم وقاص احمد،مائدہ نور چیمہ،اے جی ایم محمدخالق اورغازی محمدبھی موجودتھے۔