گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رشوت لینے اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں اڈا کلرک اور ایڈیشنل ایس ایچ او کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جنرل بس اسٹینڈ گوجرانوالہ کے اڈا کلرک اظہر قریشی کے خلاف بعض ٹرانسپورٹروں نے شکایات کیں کہ وہ بس اسٹینڈ کے مختلف اڈوں سے پانچ پانچ ہزار روپے ماہانہ رشوت وصول کرتا ہے، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور کے حکم پر سرکل آفیسر نے تحقیقات کیں جس میں اڈا کلرک قصوروار پایا گیا س کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ دریں اثنا ایڈیشنل ایس ایچ او طارق محمود نے شہری کو بے گناہ کرنے کیلئے 50ہزار روپے رشوت وصول کی لیکن پھر دوسری پارٹی سے بھی مک مکا کرلیا، متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن حکام درخواست دی جس پر تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر تھانیدار طارق محمودکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔