گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج کا گجرات جیل کا دورہ، 8ملزمان کو رہا کرنے کا حکم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا سول جج شاہد نصیب، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بابر جاوید ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل ہسپتال، لیڈیز بیرک، نو عمر قیدیوں کی بیرک اور کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔