• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری16 رکنی ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری کے حوالے انڈس گروپ کی 16 رکنی  ٹیکنیکل ٹیم نےگزشتہ روز ہفتہ دورہ کیا اور کڈنی سنٹر کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور مشینری کو چیک کیا ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹررفیق انجم نے ٹیم کو کڈنی سنٹرکا دورہ کرایا اور بریفنگ دی ،ٹیکنیکل ٹیم نے انڈس گروپ حکام کو کراچی جاکررپورٹ دے گی ،دریں اثناء معلوم ہواہے کہ کڈنی سنٹر چلانے کے لیے انڈس گروپ نے حکومت پنجاب سے 52 کروڑ روپے آپریشنل اخرجات جبکہ دفتری اخراجات وغیرہ کے لئے 26 کروڑ روپے مانگے ہیں ۔دریں اثناء انڈس گروپ کی ٹیم کے دورہ کے موقع پرینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی اور صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک شعبہ آؤٹ ڈور بند رہا بعدازاں سینئرز ڈاکٹرز کی مداخلت پر مریضوں کا چیک اپ شروع کیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر مریضوں اوران کے لواحقین نے انڈس گروپ اور سنٹر کی نجکاری کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور ٹیم کے اراکین کا گھیراؤ کیا تاہم سنٹر انتظامیہ نے انہیں مشکل سے نکالا ۔
تازہ ترین