• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین چیمپئنز ٹرافی، ہیٹ ٹرک کا عزم لئے ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورمنٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم اتوار  کو ملائیشیا پہنچ گئی، کراچی سے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین، ریاض الدین اور دیگر عہدے داروں نے رخصت کیا تھا، ملائیشیا  پہنچنے پر ملائیشین ہاکی کے حکام نے استقبال کیا،  قومی ٹیم نے اتوار کی شب پریکٹس کرے گی،  کولالمپور ائیرپورٹ پر  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا  کہ ہم جیت کی نیت سے آئے ہیں ہمارا پہلا ہدف ٹرافی ہے، دوسرا وکٹری اسٹینڈ ہوسکتا ہے۔کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ  ٹورنامنٹ میں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کریں گے، کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہوگا، ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچز جیت گئی تو وہ فیورٹ ہوجائے گی ، انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، انشاءاللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز میں کوئی پلان نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ میچز جوش اور جذبے سے کھیلے جاتے ہیں اور تمام کھلاڑی ذہنی طور پر بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 110فی صد پرفارمنس دکھانے کےلئے تیار ہیں۔ البتہ جس ٹیم کے اعصاب مضبوط ہوں گے اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم اس لئے فیورٹ ہے کہ وہ اولمپک کھیل کر آرہی ہے اوراس نے پاکستان کی نسبت کافی زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا پول بہت سخت ہے اور اس میں بھارت ،کوریا ،ملائیشیا ، جاپان ، چین کی ٹیمیں کافی مضبوط ہیں ، تمام میچز چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں ، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔
تازہ ترین