• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، انتفاضہ کے 100 روز مکمل

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ انتفاضہ کو 100روز مکمل ہوگئے ،وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں جبکہ بھارت مخالف احتجاجی ریلیوں اور ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے، 8جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں میں اب تک  110 کشمیری  شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے 800جوانوں کی آنکھیں زخمی ہوئیں جبکہ ان میں سے بیشتر کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے ، وادی میں گزشتہ 100روز سے ہڑتال جاری ہے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں ،  وادی میں خوراک اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی بند ہے، کشمیری بچے اسکول جانے سے بھی قاصرہیں ، دریں اثناء اتوار کے روز بھی   سرینگر، شوپیاں، بارہمولہ، پلوامہ اور اسلام آباد سمیت وادی کے کئی علاقوں میں مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، کئی علاقوں میں وردی میں ملبوس اہلکار لوگوں کے گھروں میں گھس گئے، مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ بھی کی، بارہ مولہ میں مظاہرین نے عیدگاہ میں نماز ظہر ادا کی، اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بھارت کیخلاف نعرے لگاتے رہے، کارگل کے قریب سانکو کے علاقے میں عاشورہ کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو بھارت مخالف مظاہرے میں تبدیل ہوگیا، مظاہرین نے وادی میں مسلمانوں کے قتل کیخلاف نعرے بازی کی، جموں ریجن میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے 100 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ جموں کے علاقے کاتھوا میں دو ہندو نوجوانوں نے ایک پولیس افسر کو پھتر مار مار کر ہلاک کردیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوںبرہان مظفر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔ 
تازہ ترین