• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی میں گلشن بہار پاکستان بازار کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والا ڈمپر کا درائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ناگن چورنگی: بس اور موٹرسائیکل میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق

دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب بس اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں ندی کے قریب چنگچی رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

سائٹ ایریا خیبرگیٹ کے قریب بس الٹ گئی

ادھر سائٹ ایریا خیبرگیٹ کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید