• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

بشریٰ انصاری کو اداکاری، گلوکاری، میزبانی اور کامیڈی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث بے حد سراہا جاتا ہے، وہ عوامی گفتگو میں بھی اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ہیں۔ 

حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے اُن لڑکیوں کو نصیحت کی جو کسی طلاق یافتہ مرد سے شادی کا فیصلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے بچے ہوں اور ماضی میں اس کی شادی ہو چکی ہو، انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ اس کی پہلی شادی کیوں ٹوٹی، یہ آپ کا حق ہے کہ آپ جانیں کہ رشتہ کیوں ختم ہوا۔ معلوم کریں کہ طلاق کی اصل وجہ کیا تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مسئلہ خاتون کی طرف سے ہو یا معاملات نہ بن سکے ہوں، لیکن یہ کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے آسانی سے گھر چھوڑ دے، مردوں کے لیے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل تحقیق کریں کہ پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، خواتین کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے مکمل چھان بین کر لی جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید