• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا منیب بٹ دانش تیمور کی نقل کر رہے ہیں؟

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستانی اداکار منیب بٹ ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ 

منیب بٹ کے ڈرامہ شدت میں ان کے منفی کردار کو خوب سراہا گیا، اگرچہ کردار اور اختتام پر ناظرین کی آرا منقسم رہیں۔

اب منیب بٹ ایک نئے ڈرامے میں اداکاری کے لیے تیار ہیں، جس میں ان کے ہمراہ انیکا ذوالفقار نظر آئیں گی، یہ ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر ہوگا، اسے ریحانہ آفتاب نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری صائمہ وسیم نے دی ہے، یہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹی وی کی مشترکہ پیشکش ہے۔

نئے ڈرامے کے ٹیزر کے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ منیب بٹ ایسے اسکرپٹس کا انتخاب کر رہے ہیں جو موضوع اور انداز کے اعتبار سے دانش تیمور کے ڈراموں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک اور دانش تیمور تیار ہو رہا ہے، دوسرے نے تبصرہ کیا جب کم بجٹ میں دانش تیمور مانگا جائے تو ایسا ہی ملتا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ تو من مست ملنگ کی کاپی لگ رہا ہے، حتیٰ کہ پوسٹر بھی دانش تیمور کے ڈرامے جیسا ہے۔

کئی ناظرین نے روایتی ’ٹاکسک‘ کہانیوں پر بھی تنقید کی، جس میں امیر گھرانوں کے کردار لڑکیوں کا استحصال کرتے دکھائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر اس موضوع پر ملے جلے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید