راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ میں ڈیڑھ دو سال قبل مبینہ طور پر مختلف الزامات میں معطل ملازمین کے کیسوں کا فیصلہ نہ ہو سکا جس کے نتیجہ میں وہ بغیر کام کئے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق کلریکل و دفتری عملہ حسیب ، محمد ریاض ، عبدالرفیق اور انیس کو گذشتہ انتظامیہ کے دور میں معطل کیا گیا تھا مگر ان کی انکوائریوں کے فیصلے ہی نہیں ہو سکے ، یہ ملازمین روزانہ دفتر تو آتے ہیں ، مختلف سیکشنوں میں بیٹھ کر گپ شپ اور چائے وغیرہ پی کر بغیر کام کے گھروں کو چلے جاتے ہیں ، بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ کینٹ انتظامیہ کو ایسے ملازمین کے کیسوں کے فیصلے جلد کرنے چاہئیں تاکہ ان سے دفتر کا کام لیا جاسکے۔