سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم شخص کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پل نہر پٹری سے صبح سویرے سیر کو نکلنے والے2افراد نے نہر میں نامعلوم شخص کی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ بتایا گیا کہ نامعلوم شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے لئے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔