• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: 175نجی ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی قرار

Multan 175 House Schemes Illegal
ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 175 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست تیار کر لی ہے جن کے مالکان کے خلاف ایف آئی ار درج کروائی جا رہی ہے۔

ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف ساریو کے مطابق شہر بھر میں 175 غیر قانونی ہاؤسنگ ا سکیموں اور اس میں موجود تعمیرات کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں شہریوں کو سیوریج، بجلی، گیس اور دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں اور نہ ہی کوئی تعمیرات کا کام شروع کریں۔

اس سلسلے میں ایم ڈی اے حکام نے اپنی ویب سائیڈ www.mda.gov.pkمیں ان ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
تازہ ترین