سکھر (بیورو رپورٹ) نارا کینال کے رہائشی چانگ برادری کے افراد نے تیسرے روز بھی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت حضور بخش چانگ نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او نارا کینال ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ نارا کینال پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔