سکھر (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کلاس بارہویں کے تمام گروپس کے سپلیمنٹری امتحان 2016کے سلسلے میں امتحانی فارم حاصل کرنے اور جمع کرانے کی تاریخو ں کا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔ خواہشمند اہل امیدوار 31اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 1نومبر سے9نومبر تک 500روپے لیٹ فیس سے فارم وصول کیے جائینگے۔ 10نومبر سے 21نومبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کیے جائینگے ۔ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو بارہویں کلاس کے تمام گروپس کے فی کس امیدوار کے لیے ٹوٹل 1350روپے فیس مقرر کی گئی ہے جس میں 850روپے امتحانی فیس،100روپے اسپورٹس فیس، 300روپے مارکس سرٹیفکیٹ اور100روپے فارم فیس شامل ہے۔