• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہوٹہ کی خاتون کا ڈینگی کے باعث راولپنڈی میں انتقال

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )باخبر ذرائع کے مطابق کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون ڈینگی کے باعث راولپنڈی میں انتقال کرگئی ۔نصرت بی بی بہرہ گائوں کی رہائشی تھی جس کے تین بچے ہیں، وہ ایک ہفتہ سے زیادہ  راولپنڈی میں زیر علاج رہی ۔ ڈینگی سے رواں برس راولپنڈی آنے والے اور جا ں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ادھرڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام محکمے اپنی کوشش جاری رکھےہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں اسلام آباد کے ایریاز کے ڈینگی مریض بھی زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت ناگزیر ہے۔
تازہ ترین