• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون باکسر ریشل زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا

کارڈف( اسپورٹس ڈیسک) انگلش باکسنگ چیمپئن ریشل بکلینڈ یونیورسٹی ہاسپٹل آف ویلز میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ 25 سالہ ریشل دو بچوں کی ماں ہیں ان کی شادی سابق باکسر مچل بکلینڈ سے ہوئی تھی ۔ ریشل اس وقت کارڈف کے یونیورسٹی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔سیڑھیوں سے گرنے کے سبب ان کودماغی چوٹیں آئی تھیں جس کےباعث وہ کوما میں چلی گئی ہیں۔ ان کے شوہر باکسر مچل بکلینڈ نے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ان کے دوستوں نے اس جوڑے کی مدد کیلئے ابتک 5ہزار پائونڈ کی مالی اعانت کی ہے۔
تازہ ترین